دنیا

گوتریس کا اسرائیل سے مغربی کنارے پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوتیرس” نے مغربی کنارے کی حالیہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی پالیسی دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعامل اور تعلقات کو وسعت دینا ہے، صدر پزشکیان

یہ بیانات اس علاقے میں صیہونی حکومت کے وسیع حملوں اور پناہ گزین کیمپوں کے محاصرے کے باعث اسپتالوں کو لاحق خطرات کے بعد سامنے آئے ہیں۔

گوتریس نے قابض حکومت سے مغربی کنارے کے شمال میں فوجی آپریشن فوری طور پر بند کرنے اور اس علاقے میں شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے ان حملوں کے دوران فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button