مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

گزشتہ شب کیا جانے والا حملہ صرف طاقت کا ٹریلر تھا، جنرل باقری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مسلح افواج کے مرکزی رابطہ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق، میجر جنرل محمد باقری نے دہشت گرد امریکی حکومت کے کم عقل حکمرانوں کو خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب کیا جانے والا قابل فخر حملہ ہماری مسلح افواج کی طاقت کا ٹریلر تھا اور یہ ابتدائی حملہ عالم اسلام کے عظیم جرنیل جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام لینے کی غرض سے انجام دیا گیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آج کے بعد امریکہ کی ہر قسم کی جارحیت کا ٹھوس، منہ توڑ اور کہیں زیادہ شدید جواب دیا جائے گا۔

میجر جنرل باقری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کی شرپسند حکومت کے کرتا دھرتا، دنیا کے وسیع و عریض علاقے میں ایران کی عظیم طاقت کا ادارک کرتے ہوئے، ہوش کے ناخن لیں اور جتنا جلد ممکن ہوسکے، اپنی دہشت گرد فوج کو علاقے سے باہر نکال لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button