مشرق وسطی

ہیکروں نے سعودی وزارت داخلہ کی ہزاروں خفیہ دستاویزات شائع کردیں

شیعہ نیوز:تبر ابراہیمی کے نام سے سامنے آنے والے اس گروپ نے جو خفیہ دستاویزات جاری کیے ہیں ان میں سعودی عرب کے حساس مقامات کی معلومات کے علاوہ ان دہشت گردوں کے نام بھی شامل ہیں جنہیں سعودی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔
مذکورہ گروپ کے مطابق اس نے سعودی وزارت داخلہ کی ہیک کی جانے والے معلومات کا محض تھوڑا سا حصہ شائع کیا ہے اور عنقریب ایسی ہزاروں دیگر اسناد عام کرنے کی دھمکی دی ہے۔
مبصرین کے مطابق مزید دستاویزات کے منظر عام پر آنے سے، دنیا بھر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے سعودی عرب کی شاہی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
سعودی عرب میں بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے اس ملک میں شہری و انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں، علمائے کرام، دانشوروں اور حتی شہزادوں کے خلاف شدید ترین کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف حیلے بہانوں سے سیکڑوں لوگوں کے سرقلم اور یا طویل المدت قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button