سید وصال حیدر نقوی کی بلاجواز گرفتاری، لاہور پریس کلب پر حافظان قرآن کا احتجاجی دھرنا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی سے جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے تحت گرفتارجماران انسٹیٹیوٹ آف قرآنک سائنسز اور درجنوں قرآن وحفظ سینٹرز کے بانی ومؤسس سید وصال حیدر نقوی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے حافظان قرآن مجید بچوں نے علامتی احتجاجی دھرنا دیا۔
اس احتجاجی دھرنے میں حافظان قرآن مجید بچوں کے علاوہ ان کی اساتذہ بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرزاور پلےکارڈ اٹھارکھے تھے جن پر وصال حیدر کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ بےگناہ وصال حیدر نقوی کو فوری رہا کیا جائے، ان پر عائد کردہ الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، وصال حیدر نقوی محب شہری ہیں جنہوں نے پاکستان کے پرآشوب معاشرے میں علم کی شمع کو روشن رکھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں لاہور، پشاور دھماکے کے خلاف لاہور پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
مقررین نے کہاکہ وصال حیدر کا جرم یہ ہے کہ وہ مکتب اہل بیتؑ کے ذمہ دار شہری ہیں ، انہوں نے ملک بھرمیں مدارس دینیہ اور حفظ قرآن کے درجنوں مراکز قائم کیئے۔ انہوں نے پاکستان میں شیعہ بچوں اور بچیوں کو منفرد انداز میں حفظ قرآن کے سینٹرز قائم کیئےجن بچوں نے دنیا بھرمیں مکتب تشیع کانام روشن کیا۔
مقررین نے سید وصال حیدر نقوی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا،آج کراچی پریس کلب کے باہر بھی حافظان قرآن بچے اور بچیاں سید وصال حیدرکی فوری رہائی کیلئے علامتی احتجاجی دھرنا دیں گے۔