اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کا معاہدہ طے ہو گیا

چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے

شیعہ نیوز: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ ملاقات میں عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا یورینیم افزودگی کے میدان میں تازہ ترین اقدام

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سفرحج کو آرام دہ بنانے کیلئے 20 سے 25 دن کا مختصر پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔ عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کی مدت کیلئے رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمین کو مخصوص بیگ فراہم کئے جائیں گے، جس میں پاکستانی پرچم، کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات ہوں گی، موبائل ایپ پر عازمین حج کیلئے معلومات دستیاب ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button