
حماس اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے مشروط طور پر رضامند
حماس کے رہنماء طاہرالنون نے مذاکرات پر پیشرفت کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے رُکنے اور بلارکاوٹ امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 10 قیدی رہا کرینگے۔ طاہر النون نے کہا کہ ہم نے غزہ عوام کی حفاظت، نسل کشی رکوانے، امداد کی باعزت فراہمی کیلئے لچک دکھائی ہے
شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قطر میں ہونے والے مذاکرات میں 10 اسرائیلی قیدیوں کی مشروط رہائی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی کے لیے قطر میں اسرائیل حماس بالواسطہ مذاکرات کے دوران حماس 10 قیدیوں کی رہائی کے لیے تیار ہے۔ حماس کے رہنماء طاہرالنون نے مذاکرات پر پیشرفت کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے رُکنے اور بلارکاوٹ امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 10 قیدی رہا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت جنگ بندی کرنے پر مجبور ہوگئے، قالیباف
طاہر النون نے کہا کہ ہم نے غزہ عوام کی حفاظت، نسل کشی رکوانے، امداد کی باعزت فراہمی کے لیے لچک دکھائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری لچک کا مظاہرہ جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے ہے اور جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج کا انخلا یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم دوسرے مرحلے کے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔