مشرق وسطی

حماس کا آئندہ جمعے کو یوم غضب منانے کا اعلان

شیعہ نیوز:مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے انیس سو اڑتالیس کےمقبوضہ علاقوں میں فلسطینی آبادیوں اور مغربی کنارے پر حملے کیے ہیں اور بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے تیس سے زائد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔ اس موقع پر انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں متعدد مقامات پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آئندہ جمعے کو انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں کی صورتحال کے خلاف یوم غضب منانے کا اعلان کیا ہے۔

حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شہروں اور دیہات پر صیہونیوں کے حملوں اور مسجدالاقصی پر یلغار کو روکنے کے لیے اسرائیل کے خلاف ہمہ گیر مزاحمت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ جمعے کو یوم غضب منایا جائے گا۔ اس موقع پر غرب اردن اور مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی سرحدوں کی جانب مارچ کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button