مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حماس کی تل سلطان کے بریگیڈ کمانڈر محمود حمدان کی شہادت پر سوگ کا اعلان

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے رفح شہر میں اپنے مسلح بازو ونگ "القسام” بریگیڈز کے "تل السلطان” کے بٹالین کے کمانڈر پر محمود حمدان کی شہادت پر گہرے رنجم وغم کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ کمانڈر محمود حمدان جمعرات کو جبالیہ میں جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ السنوار ہمراہ قابض دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں تل السلطان بٹالین کے کمانڈر محمود حمدان (ابو یوسف) شہید کے لیے سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

انہوں نے مزید کہا کہ حمدان "ایک غیر منصوبہ بند شہید کے طور پر جام شہادت نوش کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔  وہ تل السلطان کے محلے میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مجاہد کمانڈر یحییٰ السنوار  بھی شہید ہوگئے تھے۔

قبل ازیں جمعے کے روز حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے السنوار کی شہادت پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ "اپنی زندگی کے آخری لمحے تک اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے اور ان کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے”۔

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں تسلیم کیا کہ غزہ کی پٹی میں سنوار کا قتل "ایک اتفاقی تھا”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button