مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حماس کی صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے اور فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کی اپیل

شیعہ نیوز: انسانی یکجہتی کے عالمی دن (International Humanitarian Solidarity Day) کے موقع پر تحریک حماس نے غزہ میں جارحیت اور جنگ بند کرنے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے، اس حکومت کے جرائم کی مذمت اور فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔

تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی یکجہتی کا عالمی دن جو کہ ہر سال 20 دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے منایا جاتا ہے، یہ دن اس مناسبت سے ایک بار پھر غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی غاصب حکومت کے 441 روز کے جرائم، بربریت اور نسل کشی کی یاد تازہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی شامی مظاہرین پر فائرنگ، ایک نوجوان زخمی

حماس نے تاکید کی کہ فلسطینی قوم اور اس کے انصاف طلب مسئلہ کے ساتھ انسانی یکجہتی اور غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی دشمن کی جاری جنگ اور جرائم کے سائے میں اس قوم کے جائز حقوق کی حمایت ان تمام لوگوں کے لیے ایک عظیم اعزاز ہے جنہوں نے اس راستے کا انتخاب کیا ہے اور وہ صہیونی دشمن اور اس کے حامیوں کے عزائم اور منصوبوں کے خلاف کھڑے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عالمی برادری اور انصاف کے تمام حامیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت پر نسل کشی، نسلی تطہیر اور جبری نقل مکانی کے جرائم کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کریں جو وہ غزہ میں گزشتہ 15 مہینوں سے کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button