
حماس کی اسرائیلی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی شرائط قبول کرنے کی تردید
شیعہ نیوز: حماس نے بعض ابلاغیاتی ذرائع کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی شرائط تسلیم کرلی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ یہ رپورٹ غلط ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک نے جنگی قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش کی جانے والی شرائط تسلیم کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں حکومت کی تبدیلی کی بات دنیا کو جہنم میں دھکیلنے کے مترادف ہے، روس
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک کھلاجھوٹ ہے جس کا حماس کے موقف سے کوئی تعلق نہيں ہے اور ہم اس کی پوری طرح تردید کرتے ہیں۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس جھوٹی افواہ کا مقصد صیہونی حکومت کے جنگی جرائم سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانا اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے ٹھوس اور اٹل موقف میں تحریف کرکے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے ہر قسم کے سمجھوتے کے لئے اس کی شرائط واضح ہیں جو آشکارا طور پر پیش کی جاتی ہیں کسی خفیہ چینل سے نہیں۔