مشرق وسطی

حماس کی عراق میں اپنے دفتر کی منتقلی کی تردید

شیعہ نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” کے پولیٹیکل آفس کے رکن "عزت الرشق” نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر کہا کہ حماس کے دفتر کی قطر سے عراق منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ واضح رہے کہ انگریزی جریدے نیشنل کا حوالہ دیتے ہوئے سکائی نیوز نے رپورٹ دی تھی کہ حماس اپنا دفتر عراق میں منتقل کر رہی ہے۔ نیشنل نیوز کا دعویٰ تھا کہ حماس پر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی شرائط میں نرمی کے لئے قطر اور امریکہ کا دباو تھا جس پر یہ تحریک دوحہ سے بغداد منتقل ہونے کے لئے مجبور ہے۔ قبل ازیں متعدد امریکی خبر رساں اداروں نے حماس کے دفتر کی قطر سے منتقلی کی خبر دی۔ جس کی متعدد قطری اور حماس حکام و اراکان نے تردید کی۔ تاہم کچھ عرصہ قبل حماس نے غیر رسمی طور پر بغداد میں اپنے دفتر کا افتتاح کیا جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ مستقبل قریب میں یہ کام سرکاری طور پر کیا جائے گا۔ بہرحال اس دفتر کے افتتاح کا مطلب حماس کی دوحہ سے بغداد منتقلی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button