اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

حماس کی شہید اسماعیل ھنیہ کے جانشین کی حیثیت سے خالد مشعل کی تعیناتی کی تردید

شیعہ نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” نے نئے پویٹیکل بیورو چیف کی حیثیت سے "خالد مشعل” کی تعیناتی کی خبروں کی تردید کر دی۔ اس حوالے سے حماس کی پولیٹیکل کونسل کے رکن اور بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سربراہ "باسم نعیم” نے اسماعیل ھنیہ کے جانشین کی حیثیت سے خالد مشعل کے کسی بھی انتخاب کی تردید کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے اندرونی معاملات میں کچھ بھی نیا نہیں ہوا۔ اسی سلسلے میں حماس نے کہا کہ اس کام کے لئے پہلے ہماری شوریٰ کا ایک مشاورتی اجلاس ہو گا جس کے بعد نئے پولیٹیکل بیورو چیف کے انتخاب کے لئے پارٹی الیکشن کروایا جائے گا۔ اپنے انٹرویو میں اسی بات کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے باسم نعیم نے کہا کہ ہم شہید اسماعیل ھنیہ کے جانشین کی تقرری کی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔ اس ذمے داری کے لئے حماس کی مشاورتی کونسل کے اجلاس کے بعد پارٹی الیکشن ہو گا، جس کے بعد باضابطہ طور پر نو منتخب پولیٹیکل بیورو چیف کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button