
حماس کی جانب سے ہیومن رائٹس واچ کے دعوؤں کی مذمت
شیعہ نیوز: حماس تحریک نے غزہ کے اسپتالوں بالخصوص المعمدنی اسپتال پر حملے کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیم کی ابتدائی رپورٹ کی مذمت کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق حماس تحریک نے غزہ کے اسپتالوں بالخصوص المعمدنی اسپتال پر حملے کے بارے میں ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے راکٹوں سے ملتا جلتا ایک راکٹ المعمدنی اسپتال پر گرا ہے۔
غزہ جنگ کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے المعمدنی اسپتال پر بمباری کرکے کم از کم 500 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔ المیادین نیٹ ورک کے مطابق حماس نے اس بات پر زور دیا کہ ہیومن رائٹس واچ اس حقیقت کو نظر انداز کرتی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی میں غزہ کے تمام اسپتال شامل ہیں۔ حماس نے ہیومن رائٹس واچ سے بھی کہا کہ وہ اپنی رپورٹ پر نظرثانی کرے اور غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے کے بعد اس تنظیم کے وفد کو اس معاملے کی براہ راست تحقیقات کے لیے غزہ کا سفر کرنا چاہیئے۔