دنیا

حماس کے پاس 20 ہزار مجاہدین موجود ہیں، جبکہ غزہ میں اب تک صرف 25 فیصد سرنگیں تباہ کی جا سکی ہیں، صیہونی خفیہ رپورٹ

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کی خفیہ فوجی دستاویز میں اعتراف کیا گیا ہے کہ حماس کی 20,000 فیلڈ فورس موجود ہے جب کہ غزہ کی پٹی میں اس کی صرف 25 فیصد سرنگیں تباہ ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی آرمی ریڈیو سروس نے ایک خفیہ عسکری دستاویز کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی صرف 25 فیصد سرنگیں تباہ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا میں خونریزی کے بانی یورپ اور امریکہ ہیں؛ روسی وزیر خارجہ

اس خفیہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے اب بھی 20 ہزار سے زائد مجاہدین میدان جنگ میں ہیں جن میں سے دو بٹالین رفح میں جب کہ تین خان یونس میں فعال ہیں۔

صیہونی عسکری تجزیہ کار ایوی اشکنازی نے حال ہی میں غزہ کی پٹی پر حماس کے کنٹرول اور اسرائیل کی طرف سے ڈیڑھ سال کی وحشیانہ جارحیت کے باوجود 59 قیدیوں کو چھڑانے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button