مشرق وسطی

ہنگری کی عالمی فوجداری عدالت کو مطلوب مجرم کی حمایت شرمناک ہے، حماس

شیعہ نیوز: حماس تنظیم نے ہنگری کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت سے نکلنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بیان میں ہنگری کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے دستبرداری کے فیصلے کو صیہونی حکومت کی حمایت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

ہنگری کی جانب سے یہ فیصلہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہنگری میں موجودگی کے دوران کیا گیا ہے۔

حماس تنظیم کے بیان میں آیا ہے کہ ہنگری کی حکومت کا آئی سی سی سے نکل جانا جنگی مجرموں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی حمایت کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایک اور ایم- کیو 9 ڈرون طیارے کو مار گرایا، یمن کی مسلح افواج کا اعلان

اس بیان میں درج ہے کہ بوڈاپیسٹ نے اپنے اس فیصلے سے عالمی انصاف کے نظام پر کاری ضرب لگائی ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ ہنگری کا فیصلہ بین الاقوامی انصاف پر کاری ضرب اور مغربی حکومتوں اور امریکہ کی دہری پالیسیوں کی شرمناک مثال ہے۔

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ یہ وہی دوہرا معیار ہے جو مغربی حکومتوں نے جنگی جرائم کے سلسلے میں اپنایا ہوا ہے۔

فلسطین کی استقامتی تنظیم نے خبردار کیا کہ ہنگری کے اقدام کے نتیجے میں نہ صرف عالمی انصاف کا نظام کمزور ہوگا بلکہ جنگی مجرموں کو سزا سے بھاگنے کا موقع بھی ملے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button