
حماس کا غرب اردن میں صیہونی آباد کاروں کی دہشت گردی سے مقابلہ کئے جانے پر زور
شیعہ نیوز: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے پورے غرب اردن میں آباد کاروں کی دہشت گردی سے مقابلہ کئے جانے پر زور دیا ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غرب اردن اور مشرقی قلقیلیہ پر صیہونی آباد کاروں کے دن بہ دن بڑھتے حملوں کا، مزاحمت کے مختلف طریقوں سے مقابلہ کیا جائے تاکہ غاصب صیہونیوں اور آباد کاروں کی جارحیت کا سد باب ہو۔
یہ بھی پڑھیں : شام: شہر حسکہ میں امریکی قابض فوجیوں کے کارواں پر حملہ
حماس کے بیان میں کہا گيا ہے کہ اسرائيلی فوجیوں کی مدد سے صیہونی آباد کاروں کی دہشت گردی، غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ سرشت اور فلسطینی عوام ، سر زمین اور خاص طور پر غرب اردن کے سلسلے میں فاشزم پر مبنی اس کی تباہ کن سازشوں کا بین ثبوت ہے۔
حماس نے واضح کیا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کی دہشت گردی میں اضافہ کی وجہ سے، غرب اردن کی بہادر فلسطینی قوم کی طرف سے فوری اقدام ناگزیر ہے تاکہ آباد کاروں اور ان کی دہشت گردی پر لگام لگائي جا سکے۔
واضح رہے صیہونی فوجیوں نے پیر کی رات غرب اردن کے عزون قصبے کی ایک مسجد پر حملہ کرکے ساٹھ سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔