مشرق وسطی

حماس آٹھ ماہ گزرنے کے بعد بھی مضبوط ہے، صیہونی ترجمان کا اعتراف

شیعہ نیوز:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ اس رجیم کو حماس کو تباہ کرنے کے لیے ایک طویل المدتی چیلینج کا سامنا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کا کوئی فوری راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی فوج اب بھی حماس کو تباہ نہیں کر سکتی اور یہ اب بھی نا ممکن ہے۔

یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ صیہونی حکام نے آٹھ ماہ قبل غزہ کی پٹی پر جارحیت شروع کرتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد حماس پر فتح حاصل کر لیں گے، صہیونی قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیں گے اور غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھال لیں گے، لیکن اس حملے کو شروع ہوئے آٹھ ماہ گزر چکے ہیں اور 36 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کے باوجود نہ تو حماس تباہ ہوئی اور نہ ہی اسرائیلی قیدی چھوٹ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button