اسلامی تحریکیں
اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کی حمایت میں حماس کا بیانیہ
شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت ایران کے خلاف، خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر ہونے والے حملے کے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ یہ جارحانہ اقدام، جس میں ایران کے کئی صوبوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کی سلامتی اور قوموں کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔
حماس نے بیان میں کہا ہے کہ اس جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام ذمہ داری، جو کہ امریکہ کی حمایت سے کی گئی ہے، مکمل طور پر اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے، یہ حملے ایک بار پھر اسرائیلی حکومت کی مجرمانہ نوعیت کو اجاگر کرتے ہیں، ایسی حکومت جو غزہ، لبنان اور دیگر عرب اور اسلامی ممالک میں بے گناہ شہریوں کا خون بہانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور جو امریکی اور بعض مغربی حکومتوں کی فوجی اور سیاسی حمایت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی تیاری اور اس کی فضائی دفاعی قوت کی اس حملے کے خلاف مزاحمت کی تعریف کرتے ہیں اور یہ واضح کرتے ہیں کہ یہ مزاحمت، اسرائیلی اور امریکی تسلط کے خلاف آزاد قوموں کے موقف کو مضبوط کرتی ہے، ہم ایک بار پھر ایران کی استکباری اور اسرائیلی حکومت کے خلاف جدوجہد میں یکجہتی اور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور فلسطینی قوم کے حق کے دفاع میں ایران کی قیادت اور عوام کی بہادری کے موقف کی تعریف کرتے ہیں۔