حماس کے وفد کی لبنانی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے وفد نے لبنان کے صدر مشل عون اور وزیراعظم حسان دیاب سے الگ الگ ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں حماس کی قیادت نے فلسطین کی تازین ترین صورت حال کے بارے میں لبنانی قیادت کو بریفنگ دی۔
اس موقعے پرصدر مشل عون نے کہا کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے حوالے سے دیرینہ موقف پرقائم رہنے کےعزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کا کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی حمایت اور فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پرحالیہ معرکے کے دوران فلسطینی مزاحمت کی کامیابی حماس کی قیادت کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقعے پرحماس کی قیادت نے لبنان کی جانب سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کےدیرینہ موقف پربیروت کا خیرمقدم کیا۔ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ لبنانی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے حوالے سے اختیار کردہ جرات مندانہ موقف قابل تحسین ہے اور حماس اس موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
قبل ازیں اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد نے لبنانی وزیراعظم حسان دیاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
حماس کے وفد اور لبنانی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، غزہ کی تعمیر نو، غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی جیسے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔