مشرق وسطی

حماس کے زیر زمین ٹنل کو تباہ کرنے میں ناکامی کا اسرائیل نے اعتراف کر لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے اعلی فوجی افسروں نے کہا ہے کہ غزہ کی 12 روزہ جنگ میں انھیں حماس کے زیر زمین ٹنلوں کو تباہ کرنے میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج کے 5 اعلی افسروں نے اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی حالیہ جنگ میں ہم نے ایک فرضی زمینی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ اس طرح حماس کے فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے مسلح افراد کو زیر زمین ٹنلوں سے باہر نکالا جائے اور ان ٹنلوں کو تباہ کیا جائے تاہم ہم اپنے اس مقصد میں ناکام رہے اور صرف ہم بعض چھوٹے ٹنلوں کو تباہ اور عزالدین قسام بریگیڈ کے صرف چند مسلح افراد کو شہید کر سکے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے اعلی حکام کی جانب سے کئی کیلو میٹر کے ٹنلوں کو تباہ کرنے کے دعووں کے باوجود صیہونی فوج کے اعلی افسروں نے 12 روزہ جنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور اسی وجہ سے ان پر نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button