اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

حماس کی ممکنہ وسائل سے مسجد الاقصی کے دفاع پر زور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی تحریک حماس نے تمام ممکنہ وسائل سے مسجدالاقصی کے دفاع پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے انفارمیشن شعبے کے سربراہ رافت مرہ نے تمام وسائل سے مسجدالاقصی کے دفاع کی ضرورت کے ساتھ ہی غاصبوں اور دہشتـ گرد صیہونیوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔

انھوں نے ملت فلسطین اور مسلم امۃ کے درمیان مسجدالاقصی کی دینی اہمیت و حیثیت پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ موصولہ رپورٹوں اور قرائن سے پتہ چلتا ہے کہ آئندہ دنوں اور ہفتوں میں مسجدالاقصی کے خلاف جارحیت کی نئی لہر آنے والی ہے اور صیہونی حکومت نے اس کا پورا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔

تحریک حماس کے انفارمیشن شعبے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملت فلسطین مقدس مقامات کی حفاظت اور صیہونی حکومت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے اپنی فداکاریوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اقوام متحدہ کے تعلیمی و ثقافتی ادارے یونسکو نے اکتوبر دوہزار سترہ میں اعلان کیا تھا کہ مسجدالاقصی مسلمانوں کی ہے اور اس کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کے باوجود اسرائیلی فوجی اس پر بار بار حملے کرتے ہیں اور فلسطینیوں کو اس میں جانے کی اجازت نہیں دیتے اور اس طرح اس کے اسلامی تشخص کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button