اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

حماس فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور مصالحت کی تمام کوششیں کرے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حماس کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور مصالحت کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مزاحمت فلسطینی قوم کا زیور ہے اور ہم آزادی تک مسلح مزاحمت جاری رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی قیادت کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملاقاتوں کے سلسلے میں ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم میں انتشار اور بے اتفاق کے سیاہ ورک کو الٹنا چاہتے ہیں۔ فلسطین کی تمام قوتوں کو اتحاد واتفاق کے لیے لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

حماس رہنما نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم سے عہد کرتے ہیں کہ ہم دشمن کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم رہیں گے۔ دشمن کے خلاف مزاحمت کے اصول پر وطن کی آزادی اور حق واپسی تک حماس کاربند رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button