
دنیا
حماس کی جانب سے غزہ میں پانچ سالہ جنگ بندی کی تجویز
شیعہ نیوز: حماس کے ایک عہدیدار نے غزہ کی پٹی میں کشدگی کے مکمل خاتمے کے بدلے میں صہیونی قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے کے لیے تحریک کی تیاری کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق، حماس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ تحریک مشروط طور پر تمام صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
انہوں نے مزید کہا کہ حماس غزہ کی پٹی میں پانچ سالہ جنگ بندی یا پھر جنگ کے مکمل خاتمے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا تھا کہ تل ابیب حماس تحریک کو دبانے کے لیے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے گا۔
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اسرائیلی حملے حماس کو ہتھیار ڈالنے یا صیہونی قیدیوں کو رہائی پر مجبور نہیں کر سکے۔