اسلامی تحریکیں

عارضی جنگ بندی مسترد، مکمل جنگ بندی کے بدلے ہی تمام صہیونی قیدی رہا کریں گے، حماس

شیعہ نیوز: حماس کے اعلی رہنما نے صہیونی حکومت کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے مکمل جنگ بندی کی صورت میں ہی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے پس پردہ کوششیں جاری ہیں۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ حماس غزہ پر جاری اسرائیلی جنگ کے مکمل خاتمے کے بدلے تمام باقی صہیونی قیدیوں کو ایک جامع معاہدے کے تحت رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید

انہوں نے کہا کہ اب مزید عارضی یا جزوی معاہدوں پر بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، صرف مکمل اور پائیدار حل ہی ہمارے لیے قابل قبول ہے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی کابینہ پر الزام لگایا کہ وہ جزوی معاہدوں کو فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور قحط کے تسلسل کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ یہ ایک مکروہ کھیل ہے جس میں ہم شریک نہیں ہوں گے، خواہ اس کی قیمت اسرائیل کے اپنے قیدیوں کی جان ہی کیوں نہ ہو۔

اس بیان کے جواب میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جیمز ہیوٹ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی طرف سے اس قسم کے بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ امن کی خواہاں نہیں بلکہ مستقل تصادم کی راہ پر گامزن ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف واضح ہے کہ قیدیوں کو رہا کرو، ورنہ انجام کے لیے تیار ہو جاؤ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button