مشرق وسطی

فلسطینی انتخابات کے امیدواروں کی گرفتاری پر تحریک حماس کا ردعمل

شیعہ نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی انتخابات کے امیدواروں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن کے مجرمانہ منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے متحدہ کوششیں اور قومی اداروں کی تعمیرنو اور بحالی کا کام بدستور جاری رہے گا اور دشمن کو انتخابات میں مداخلت یا ان انتخابات کو منسوخ کرانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی جارحانہ مداخلت کے ذریعے فلسطینی قوم کی جمہوریت کو نشانہ بنایا ہے بیان میں کہا گیا ہے انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے شرکت کرنے والے فلسطینیوں کی گرفتاری فلسطینیوں کے اتحاد اور انتخابات پر صیہونی حکومت کی بوکھلاہٹ کے ساتھ وحشیانہ جارحیت کا واضح نمونہ ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطین کے انتخابات کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے تین اور فلسطینی امیدواروں کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ فلسطین کے پارلیمانی انتخابات بائیس‎ مئی، کو ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button