
جنگ بندی کی امریکی تجویز غزہ میں قتل عام کو تسلسل دینے کے مترادف ہے، حماس
شیعہ نیوز: حماس کے اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز کا مقصد فلسطینیوں کے قتل عام کو مزید طول دینا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے رکن باسم نعیم نے جنگ بندی کے بارے میں امریکی تجویز پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کا منصوبہ درحقیقت غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور قحط کے جاری رہنے کا سبب بنے گا۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرت ہوئ انہوں نےکہا کہ حماس کی قیادت اس تجویز پر غور کر رہی ہے تاہم یہ تجویز فلسطینی عوام کے مطالبات خصوصاً جنگ کے مکمل خاتمے کو پورا نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پرامن ایٹمی توانائی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، صدر پزشکیان
انہوں نے کہا کہ امریکی جنگ بندی کی تجویز کا مطلب یہ ہے کہ قتل عام، قحط، اور انسانی بحران بدستور جاری رہے گا۔ یہ فلسطینیوں کی امنگوں کا جواب نہیں ہے۔
نعیم نے مزید کہا کہ حماس کی قیادت امریکی تجویز کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد مناسب ردعمل دے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے امریکی جنگ بندی منصوبےپر عملدرامد کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد منصوبہ حماس کو غور کے لیے پیش کیا گیا ہے۔