صیہونی حکومت کو حماس کا انتباہ
شیعہ نیوز:فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے رہنما طاہر النونو نے ایک بیان میں زور دے کرکہا ہے کہ مسجد الاقصی اور باب العامود پر حملے سمیت اطراف کے علاقوں میں خطرناک جارجیتوں اور اشتعال انگیز اقدامات کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے اس لئے کہ اس سے فلسطینیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔
طاہر النونو نے کہا کہ صیہونی دشمن، ایک بار پھر غلطی کر رہا ہے اور یہ خیال کرتا ہے کہ بیت المقدس میں ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی اور فلسطینیوں کو سرکوب کرکے ان کے عزائم کو کمزور اور انھیں مسجدالاقصی اور شہر بیت المقدس سے دور کرسکتی ہے جو کہ اس کی غلط فہمی ہے۔
بدھ کو تراسی انتہاپسند صیہونیوں اور اسّی سے زیادہ صیہونی دینی مدرسے کے طلبہ نے مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت کی تھی ، ان کے ساتھ کنیسہ کا انتہاپسند رکن یھودا گلیک بھی تھا۔