مشرق وسطی

غزہ میں انسانی بحران پر 80 ممالک کے بیان کا حماس کیجانب سے خیرمقدم

شیعہ نیوز:فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” نے غزہ کی سنگین صورت حال پر 80 ممالک کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا۔ اس حوالے سے حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اکتوبر 2023ء سے صیہونی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں سنگین انسانی صورت حال ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہتے فلسطینی شہریوں کی انسانی امداد کا مطالبہ کیا۔ حماس نے ان ممالک کے موقف کو غزہ میں فاشسٹ صیہونی رژیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور نسلی تطہیر کے خلاف بڑھتی ہوئی عالمی مخالفت کا ثبوت قرار دیا۔ حماس نے اپنے بیان کے ایک دوسرے حصے میں کہا کہ انسانی امداد سے سیاسی، عسکری یا سیکورٹی فائدہ اٹھانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مشترکہ خط پر دستخط کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو بچانے، فاقہ کشی کی پالیسی اور غزہ کے وحشیانہ محاصرے کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔ حماس نے دنیا کے تمام ممالک سے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی رژیم کی مذمت کرتے ہوئے ایسے ٹھوس اور قابل تعزیر اقدامات کریں جس سے وحشیانہ حملوں کا خاتمہ ہو اور ایک جنگی مجرم کے طور پر اسرائیل کے وزیراعظم "نتین یاہو” کو ٹرائل کے بعد سزاء دی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button