حماس غزہ میں اپنے فیلڈ کمانڈروں کی شہادت کے بعد بھی آخری دن تک لڑتی رہے گی، محمد الہندی
شیعہ نیوز: فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حماس کے عظیم رہنماؤں کی شہادت کا مطلب مزاحمت کا خاتمہ نہیں ہے
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی نے ایک تقریر میں کہا کہ حماس کے فرنٹ لائن کے رہنماؤں کی شہادت کا مطلب مزاحمت کا خاتمہ نہیں ہے۔ حماس غزہ میں اپنے فیلڈ کمانڈروں کی شہادت کے بعد بھی آخری دن تک لڑتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : شام میں بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجیوں پر حملہ
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مزاحمت نے قابض اسرائیلی حکومت کو مذاکرات پر مجبور کیا اور قیدیوں کی رہائی کے مناظر، بنیامین نیتن یاہو کی شکست کا غماز ہیں۔
الہندی نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت بحران پیدا کر رہی ہے اور مزاحمت کو بلیک میل کرنے کی نتین یاہو کی کوشش ختم ہو گئی ہے۔ قابض اسرائیلی حکومت فلسطینی عوام کی خوشیوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے قیدیوں کی رہائی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔
جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ قابض حکومت معاہدے کی شرطوں پرعمل کرنے کی پابند ہے اور اگر وہ ان پر عمل نہیں کرتی ہے تو مزاحمت کے پاس اپنے آپشنز ہوں گے۔