پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے لیبیاکشی حادثےمیں جاں بحق افراد کی میتیں وصول کرکے ورثاءکے حوالے کردیں

پاکستان کے معصوم شہری روزگار کی تلاش میں غیر ممالک میں جا کر اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ اس سنگین مسئلے کو ایوان میں اٹھائیں گے

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے رکن قومی اسمبلی انجینئرحمید حسین نے وفاقی وزراء اور دفتر خارجہ کے ذمہ داران کے ہمراہ لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ضلع کرم پاراچنار کے مسافروں کے جنازے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وصول کیئے اور لواحقین کے حوالے کرتے ہوئے اس سانحے پر گہرے رنج و غم اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے تین نامور علماء کی رمدان بارڈر سے بلاجواز گرفتاری انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، فوری رہا کیا جائے، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غربت، عدم تحفظ اور نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ جب نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع ختم ہو جائیں تو وہ خطرناک راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے اپنے تشہیری منصوبوں پر قومی خزانہ برباد کر رہی ہے جبکہ پاکستان کے معصوم شہری روزگار کی تلاش میں غیر ممالک میں جا کر اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ اس سنگین مسئلے کو ایوان میں اٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button