Uncategorized

یہ وقت جلسے اور احتجاج کا نہیں یکجہتی کا ہے،حامد موسوی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ یہ وقت جلسے جلوس اور احتجاج کا نہیں یکجہتی اوراتحاد کا ہے شیعہ قوم کسی ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی جو دہشت گردی کے خلاف عساکر پاکستان کے آپریشن کو سبوتاژ کرے سیاسی لیڈران وقت کی نزاکت کو سمجھیں حکمران جماعت بھی اپنے ان رہنماؤں کو روکے جن کے بیانات اور اقدامات جلتی پر تیل کا کام کرتے ہیں. قومی اسمبلی و سینیٹ میں مقامات مقدسہ کے تحفظ کیلئے قراردادمنظور کی جائے ،خواتین کو ذبح کرنے قبروں کو اکھاڑنے مقامات مقدسہ کو بموں سے اڑانے والے ,دہشت گردوں کا اصل نشانہ اسلام ہے ،دہشت گرد سنی شیعہ دیوبندی بریلوی کسی کے بھی دوست نہیں استعماری تربیتی کیمپوں میں پلنے والے دہشت گردوں سے پوری انسانیت کو خطرہ ہے ، آئی ڈی پیز کی مد د و اعانت کیلئے قوم کو اسی ایثار سے کام لینا ہوگا جس کا مظاہرہ اہلبیت رسول ؐنے مسلسل تین دن روزہ کے باوجود اپنا سارا کھانا سائل کو دے کر کیا تھا دشمن عسکری محاذوں پر ناکامی کے بعد سازشوں کا بازا ر گرم کرے گا آئی ڈی پیز کو بھڑکانے کی کوشش کرے گا لہذامتاثرین میں احساس محرومی نہ پیدا ہونے دیا جائے قوم مواخات کے جذبے سے متاثرین آپریشن کی مدد کرے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ذیلی شعبہ جات کے سربراہان و نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سربکف افواج اور اپنا گھربار چھوڑنے والوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے آزمائش کے مراحل میںزندہ قومیں اپنی عساکر کے حوصلے بڑھاتی ہیں ۔سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ انبیاء و مرسلین نے اللہ کی پہچان آثار سے کرائی ،انبیائے ماسلف و صالحین کی یادگاریں بھی ان کے آثار ہیں بزرگان دین کے آثار کو قرآن نے شعائر اللہ قراردیا ہے دشمنان اسلام ایک منظم سازش کے تحت آثار دینیہ کو مٹا دینا چاہتے ہیں اقوام متحدہ،اوآئی سی ، عالمی ادارے اور مسلم حکمران مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button