ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ،حامد موسوی
شیعہ نیوز:آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے 25رجب کو ملک گیر ماتمی احتجاج کا اعلان کیاہے۔ ٹی این ایف جے کی کورکمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ ماتمی احتجاج مکتب تشیع کے آئینی و قانونی حقوق سلب کئے جانے کیخلاف پہلا قدم ہے کیونکہ ہم کئی ماہ سے حکومت کو مکتب تشیع کی بے چینی کی طرف متوجہ کرتے چلے آرہے تھے۔ ہم پاکستان کی بنیادیں کھوکھلی کرنے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ انہوں نے اس مرپر تشویش کااظہارکیاکہ ضیائی مارشل لاء کے تسلسل کوجاری رکھتے ہوئے عزاداری پر ناروا پابندیاں عزاداروں، ذاکرین بانیان پر جھوٹے مقدمے قائم کیے گئے، فیملی لاز میں ترمیم کرکے مکتب تشیع کے پرسنل لاء پر حملہ کیا گیا،قرآن و سنت سے متصادم نصاب کو یکساں قرار دے کر جبری مسلط کیا گیا،گھروں کے اندر مجالس اورنوحوں پر پابندی لگا کر بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، نظریاتی کونسل علماء بورڈ سمیت سرکاری ادارے، کونسلیں اورکمیٹیاں کالعدم جماعتوں کو نوازنے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں لہذاملک میں ہونے والی زیادتیوں اورامتیازی وناروسلوک کے خلاف پرامن صدائے احتجاج بلندکرناہمارابنیادی وآئینی حق ہے۔دریں اثناء ماتمی احتجاج منظم ومرتب کرنے کیلئے الحاج غلام مرتضی چوہان کی سربراہی میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مرکزی ماتمی احتجاجی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔