صاحبزادہ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب ہو گئے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی و انسانی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
شیعہ نیوز: صاحبزادہ حامد رضا کو قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی جبکہ عامر ڈوگر کو قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے قدس کی یاد میں ریفرنس،شیعہ سنی جید علماءکا خطاب
ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نوشین افتخار نے صاحبزادہ حامد رضا کا نام تجویز کیا جبکہ زرتاج گل، نوید عامر اور دیگر ممبران نے حامد رضا کے نام کی تائید کی۔ اجلاس میں ممبر قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور چوہدری ارغمان سبحانی نے ملک عامر ڈوگر کا نام قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے طور پر تجویز کیا۔ شگفتہ جمانی اور فضل محمد خان سمیت دیگر ممبران نے ان کے نام کی تائید کی۔
ممبران کمیٹی نے صاحبزادہ حامد رضا کو انسانی حقوق اور ملک عامر ڈوگر کو کمیٹی برائے مذہبی امور کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔