سانحہ مچھ کے شہداء کی ابھی تدفین نہیں ہوئی اور ہنگو میں شیعیان حیدر کرار پر حملہ،۴ مومنین زخمی ایک مومنہ شہید
وطن عزیز میں منظم شیعہ نسل کشی کا ایک بارپھر آغاز،کوئٹہ کے بعدہنگو میں شیعیان حیدرکرارؑ پر حملہ۔پاراچنار جانے والی گاڑی پر ہنگو میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 مومنین زخمی اور ایک مومنہ شہید۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے پاراچنار جانے والی مسافر گاڑی پر ہنگو بائی پاس کے علاقے میں سعودی نواز دہشت گردوں کے فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی خاتون رشتہ داروں کے جنازے میں شرکت کیلئے پاراچنار جا رہی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور سے چھوٹی مسافر گاڑی پاراچنار جا رہی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے لوگ سوار تھے گاڑی ہنگو بائی پاس سے گزر رہی تھی کہ اس دوران تکفیری دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 48 سالہ زوجہ میر حسین موقع پر شہید ہو گئی ۔
ائرنگ کے واقعے کے بعد تکفیری حملہ آورفرار ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی میت کو پاراچنار روانہ کر دیا گیا جبکہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ضلع کرم کے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی سردار حسین اور تحریک حسینی کے صدر عابد حسین نے واقعے کی مذمت کی ہے اور ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس قسم واقعات سے علاقے میں قائم امن کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اس وجہ سے متعلقہ حکام فوری اقدامات اٹھائیں۔