پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دہشتگردی کے شکار ہنگو کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو کا علاقہ شاہو خیل گیارہ سال گزرنے کے بعد بھی تباہ حالی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ 2008ء میں طالبان نے دہشت گردی کی بدترین کارروائی میں پورے علاقے کو تباہ کر دیا تھا، جس سے دو سو پچاس سے زائد گھرانے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کی امام بارگاہ اور مساجد بھی اس تباہی کی زد میں آئیں۔ طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان بے گھر خاندانوں کو آباد نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے آئی ڈی پیز کی طرز پر ان لوگوں کو رہائشی سہولیات سمیت دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button