
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ہنگو، آئی ایس او کے زیراہتمام حمایت مظلومین فلسطین ریلی
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام ابراہیم زئی کے علاقہ ہنگو میں حمایت مظلومین فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ حمید حسین امامی اور علامہ خورشید حسین نے خطاب کیا۔ ریلی میں علاقے بھر سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں لیکن امت مسلمہ میں ہمت نہیں کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ عملی طور پر کھڑی ہو، سوائے ایران اور مقاومتی بلاک کے کسی مسلم ملک نے مظلومین فلسطین کا ساتھ نہیں دیا۔