پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سیاسی پارٹی کو ہراساں کرنا غیر آئینی ہے: ناصر عباس شیرازی
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹر ی ناصر عباس شیرازی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جنوری میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے ردعمل میں کہا ہے کہ قانون کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے حتمی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا۔آئین اورقانون کے مطابق 90 روز کے بعد الیکشن کا انعقاد ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لیول پلئینگ گروانڈ تمام سیاسی پارٹیوں کا بنیادی حق ہے کسی بھی سیاسی پارٹی کو ہراساں کرنا غیر آئینی ہے ہم جمہوریت کے حامی ہیں غیر آئینی اقدامات سے جمہوری عمل کو نقصان ہوگا
۔ناصر عباس شیرازی نے مزیدکہا کہ شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات سے ہی عوام کو حقیقی نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔