پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہری پور: ایس یو سی کے مرکزی رہنماوں اور صوبائی صدور کا اجلاس

اجلاس کے دوران ملک بھر میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مشاورت اور تجاویز کے بعد تنظیمی صورتحال کی بہتری کے مختلف فیصلہ جات ہوئے، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی کی رہائش گاہ پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین، صوبائی صدور کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ رمضان توقیر، علامہ سید سبطین سبزواری، علامہ سید ناظر عباس تقوی، معظم بلوچ، سید مصور نقوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری، صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا عامر عباس ہمدانی، صوبائی صدر خیبر پختونخوا وسیم اظہر ترابی، سید ساجد حسین نقوی صدر وسطی پنجاب، مولانا سید صادق حسین نقوی صدر آزاد کشمیر، مرکزی رہنماء سید اظہار بخاری، سید صفی الحسنین شیرازی، سید ذولفقار علی شاہ، مولانا سید جعفر نقوی اور مولانا غلام قاسم جعفری نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: انقلاب، جمہور اور انتخابات امام خمینی کی نظر میں

اجلاس کے دوران ملک بھر میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مشاورت اور تجاویز کے بعد تنظیمی صورتحال کی بہتری کے مختلف فیصلہ جات ہوئے، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button