مشرق وسطی

ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، عراقی وزیر خارجہ

شیعہ نیوز:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بغداد، علاقے کے ملکوں کے نظریات قریب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کہا کہ عراق پورے علاقے کی سلامتی کی ضمانت کی غرض سے پڑوسی ملکوں کے درمیان تعلقات میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات مضبـوط و مستحکم ہیں اور بغداد نے ایران اور خلیج فارس کے دیگر ملکوں کے درمیان تعلقات میں مثبت تبدیلی لانے کی بارہا کوشش کی ہے خاصطور سے ایسی صورت میں کہ یہ تبدیلی عراق کے بھی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سلامتی جتنی زیادہ مستحکم ہو گی عراق کی سلامتی پر اتنا زیادہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پڑوسی ملکوں کے تعلقات میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرنے کی غرض سے بغداد میں پہلی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جبکہ اس سلسلے میں آئندہ کانفرنس اردن میں منعقد ہوگی جس میں بحرین کی بھی شرکت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button