
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
الحشدالشعبی نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی وزارت داخلہ میں انسداد دہشتگردی کے مرکز کے ڈائریکٹر ابوعلی البصری کا کہنا ہے کہ عراق کی رضا کار فورس الحشد الشعبی اور فوج کے خلاف بصرہ میں ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے اس گروہ کے کئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے باوجود اب بھی اس دہشتگرد گروہ کے کچھ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور موقع ملنے پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں ۔
عراقی فوج اور رضاکار فورس الحشدالشعبی نے ملک کے مختلف علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے اب تک مختلف کارروائیاں انجام دی ہیں جن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔