
حشد الشعبی نے امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا
حشد الشعبی کی چھاؤنی پر امریکی حملے میں حشد الشعبی کے 4 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے کتائب سیدالشہداء نے حشد الشعبی کی چھاؤنی پر امریکی حملے پر سخت رد عمل دیتے ہوئےامریکی فوجی طیاروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے استقامتی محاذ کتائب سیدالشہداء نے آج صبح اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کے بعد غاصب امریکہ کے ساتھ جنگ نامحدود پیمانے پر ہو گی اور پہلے مرحلے میں عراق کی فضائی حدود میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کو نشانہ بنائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں مزاحمتی محاذ کی سائٹوں پر پابندی، جرم ہے: شیخ عیسی قاسم
واضح رہے کہ گزشتہ شب عراق اور شام کے سرحدی علاقے بو کمال میں حشد الشعبی کی چھاؤنی پر امریکی حملے میں حشد الشعبی کے 4 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ امریکہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ایک بچہ شہید اور 3 افراد زخمی ہوئے اور شام کے شہریوں کے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔
امریکہ کی وزارت جنگ پینٹاگون نے ایک بیان جاری کر کے دعوی کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر عراق اور شام کی سرحد پر نیم فوجی ملیشیا کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے