
حشد الشعبی حکومتی فریم ورک کے اندر کام کرتی ہے، فالح الفیاض
شیعہ نیوز: عراق کی عوامی فورس حشد الشعبی کے سربراہ نے تنظیم کے قانونی اقدامات کے بارے میں موقف اختیار کیا۔
رپورٹ کے مطابق، عراق کی حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے واضح کیا کہ صوبہ نینوا کا علاقہ سنجار عراقی فوج کے کنٹرول میں ہے اور وہاں حشد الشعبی معاون فورس کا کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حشد الشعبی فورسز کو نینویٰ میں تعمیراتی کاموں سے روکنے کی خبریں جھوٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ یمن میں انصاراللہ کو شکست دینے میں ناکام رہا، امریکی وزیردفاع کا اعتراف
الفیاض نے کہا کہ حشد الشعبی ایک قانونی تنظیم ہے جو حکومت کے فریم ورک کے اندر کام کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تنظیم کے قانون میں ترمیم کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں، اندازہ ہے کہ اس عمل کو اگلے مہینے میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔
حشد الشعبی کے سربراہ نے کہا کہ مستقبل قریب میں مجوزہ اصلاحات کی منظوری کے لئے ایک جامع سیاسی معاہدے کی ضرورت ہے اور یہ قدم تنظیم کی کارکردگی کو بڑھانے اور اس کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔