مشرق وسطی

حشد الشعبی کے شام کے ساتھ مشترکہ سرحد کے قریب نئے اقدامات

شیعہ نیوز: عراق کی حشد الشعبی فورسز نے دہشت گرد عناصر کی دراندازی کو روکنے کے لیے شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر اپنے حفاظتی اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی حشد الشعبی سے وابستہ سکیورٹی اہلکار محمود العیفان نے بتایا ہے کہ یہ فورسز شام کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں پانچ نئے مورچے اور حفاظتی بیرکیں قائم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے عالمی طاقتوں کی اجارہ داری ختم کرتے ہوئے پرامن جوہری پروگرام پیش کیا، اسلامی

انہوں نے مزید کہا کہ حشد الشعبی کی انجینیئرنگ فورسز یہ سیکورٹی مرکز صوبہ الانبار کے مغرب میں شام کے ساتھ مشترکہ سرحدی علاقوں کی حفاظت کے مقصد سے بنا رہی ہیں، تاکہ اس علاقے میں سکیورٹی کی کمی کو دور کیا جا سکے۔

العیفان نے مزید کہا کہ ان مورچوں کے قیام کا مقصد شام کے ساتھ مشترکہ سرحدی پٹی کے قریب علاقوں کے دہشت گرد عناصر کو عراق کی سرزمین میں دراندازی سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سرحدی علاقے مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہیں۔ شام پر جولانی حکومت کے قبضے کے بعد عراق سمیت خطے کے ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی توسیع کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button