مشرق وسطی
حشد الشعبی کا سامرا میں داعشی دہشت گردوں کا مکمل صفایا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے کہا ہے کہ سامرا کے جنوب کے بعض علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔
سومریہ نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ حشد الشعبی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس کی اکتالیسویں ڈویژن اور عراق کی فیڈرل پولیس فورس نے اطلاعات ملنے پر سامرا کے جنوب میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
حشدالشعبی نے کہا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں پوری طرح سے امن و استحکام کا قیام اور اس کی تقویت اور دہشت گرد گروہوں کو پھر سے منظم نہ ہونے دینا ہے۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود ا اس گروہ کے عناصر ملک کے بعض علاقوں میں موجود ہیں اور وقفے وقفے سے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔