دنیا

حشد الشعبی کے اڈوں پر حملوں کی تحقیقات پر اقوام متحدہ کا اصرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے اڈوں پر حملے کے ذمہ داروں اور ان کے پس پردہ عوامل کی شناخت پر زور دیا ہے۔

عراق کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ اور عراق کے لئے اقوام متحدہ کی امدادی ٹیم یو این اے ایم آئی کی سربراہ جنین ہنیس پلسچارٹ نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی کے اڈوں پر کئے گئے حملوں کا ذمہ دار کون ہے اس سلسلے میں عراقی حکومت نے اپنی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

انہوں نے ان حملوں کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ عراقی حکومت کی تحقیقات کا انتظار کررہی ہیں تاکہ یہ واضح ہوسکے کہ ان حملوں کے پیچھے کن قوتوں کا ہاتھ تھا۔

پچھلے ہفتوں کے دوران عراق میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے اڈوں پر کئی بار حملے ہوئے تھے بہت سے عراقی عہدیداروں اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیلی حکومت نے کئے تھے ۔

عراق کی عوامی رضاکارفورس حشد الشعبی نے امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button