مشرق وسطی

سوشل میڈیا پر "شہید قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس” کے ہیش ٹیگز ٹرینڈ بن گئے

شیعہ نیوز:امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں رفقاء سمیت شہید ہونے والے ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کے قریب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ان سے متعلق ہیش ٹیگز ایک ایسے وقت میں باقاعدہ ٹرینڈز میں بدل گئے ہیں جب ٹوئٹر، یوٹیوب و فیس بک سمیت سماجی رابطے کی تمام استعماری سائٹس پر "قاسم سلیمانی” سمیت "عالمی تسلط کا مقابلہ کرنے والی تمام مسلم شخصیات” کے ناموں پر سختی کے ساتھ پابندی عائد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق "#عراق_المہندس” اور "#سلیمانی_منا_اہل_العراق” (سلیمانی ہم عراقیوں میں سے ہیں) کے ہیش ٹیگز 75 ہزار سے زائد ٹوئیٹس کے ساتھ عراق میں ٹرینڈ بن گئے ہیں۔ ہیش ٹیگ "سلیمانی منا اہل العراق” کو جناب سلمان فارسیؓ کے متعلق حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اس حدیث سے لیا گیا ہے جس میں آپؐ فرماتے ہیں: "سلمان منا اہل البیتؑ” (سلمان ہم اہلبیتؑ میں سے ہیں)۔

عرب ای مجلے العہد نے اس حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شہیدان ابومہدی المہندس اور جنرل قاسم سلیمانی کی جانب سے دشمن کے ساتھ زبردست جنگ اور عراق و خطے کے لئے بنائی گئی اسرائیلی-امریکی مذموم سازش کو ناکام بنا دیئے جانے کی یاد میں یہ ہیش ٹیگز جاری کئے گئے ہیں جن کو گزرتے ہر لمحے کے ساتھ عوام کی جانب سے قابل قدر مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ جاری سال کی ابتداء میں 3 جنوری 2020ء کے روز جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے 8 عراق و ایرانی رفقاء کو ایک ایسے وقت میں بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے شہید کر دیا گیا تھا جب جنرل قاسم سلیمانی اُس وقت کے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کی دعوت پر علاقائی مسائل کے حوالے سے گفتگو کے لئے عراق پہنچے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button