مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حسان دیاب لبنان کے نئے وزیر اعظم منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان کے صدرمیشل عون نے بعبدا محل میں باہمی مشاورت اور مذاکرات کے بعد حسان دیاب کو لبنانی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

حسان دیاب لبنان کی اہلسنت شخصیت ہیں اور اس سے قبل وہ لبنان کے وزیر تعلیم تھے اور اب انھیں نئے وزیر اعظم کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدرمیشل عون کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق باہمی مشاورت اور مذاکرات کے بعد حسان دیاب کو لبنانی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ حسان دیاب نے 69 ووٹ ووٹ حاصل کئے جبکہ نواف سلام اورحلیمہ قعقور نے 13 اور ایک ووٹ حاصل کئے جبکہ المستقبل پارٹی نے جس کے 44 اراکین ہیں ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ سعد الحریری کے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد لبنان کے وزیراعظم کے عہدے کے نئے امیدوار کی مشاورت کا عمل طے پا گیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ اسی دن لبنان پہنچا تاکہ اسکی مرضی کے امیدوار پر اتفاق ہو سکے۔

میادین چینل کے مطابق پارلیمنٹ کی اکثریتی پاٹیوں ( تیار الوطنی الحر یعنی میشل عون ، حزب اللہ ، تحریک امل ، حزب القومی ، تیار المردہ ، اللقاء التشاوری ) نے سابقہ وزیر تربیت اور معتدل سیاسی تعلیم یافتہ شخصیت حسان دیاب کے نام پر بطور امیدوار وزیراعظم اتفاق کیا۔

دوسری جانب سعد الحریری نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب امیدوار نہیں ہو گے لیکن اس نے امریکی اسٹبلشمنٹ کے نزدیکی شخص نواف السلام کا نام بطور امیدوار پیش کیا۔

مقاومت کے پارلیمانی اتحادی اس شخص نواف السلام کو واشنگٹن کی طرف سے ملک کے اندر امنیتی بحران ایجاد کرنے اور ہوا دینے والا اور مقابلہ بازی وتناو ایجاد کرنے والے امیدوار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

مقاومت کے پارلیمانی اتحادیوں نے اصلاحات وامن واستحکام کے لئے اپنے امیدوار پر اتفاق کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button