پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید حسن نصراللہ کی شہادت پر کراچی میں امریکی سفارت خانے پر ریلی، پولیس رینجرز کی بہیمانہ شیلنگ اور فائرنگ

طاقت و اختیارات کے ناجائز استعمال سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، سندھ کے اہل تشیع مسلمان پیپلز پارٹی کی اس جارحیت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے

شیعہ نیوز : حزب اللہ لبنان کے سربراہ مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر شہر قائد میں شیعہ مذہبی جماعتوں نے نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک شہیدِ راہِ قدس ریلی نکالی اور گرفتاریوں کے خلاف دھرنا بھی دیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، نوجوانوں، بزرگوں، بچوں، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا و اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن، شیعہ علماء کونسل اور ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے تحت مشترکہ ریلی کے پُرامن شرکاء پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بدترین شیلنگ اور تشدد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ صادق تقوی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ڈاکٹر صابر ابو مریم، آئی ایس او کراچی کے صدر ظفر حیدر و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد صیہونی حکومت نے سیدحسن نصراللہ کو شہید کرنے کےلئے کس نوعیت کے بموں کا استعمال کیا؟

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن اللہ کی شہادت امریکی و اسرائیلی دہشتگردی ہے۔ مقررین نے شہید راہ قدس ریلی پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ مجاہد اسلام اور امت مسلمہ کا فخر تھے، ان کی شہادت کے غم میں نکالی گئی ریلی پر پولیس کی شیلنگ شرمناک ہے، سندھ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مظلومین غزہ کی بجائے امریکا و اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہے، پُرامن احتجاج پر شیلنگ اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کا مقصد یہود و نصاریٰ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے، طاقت و اختیارات کے ناجائز استعمال سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، سندھ کے اہل تشیع مسلمان پیپلز پارٹی کی اس جارحیت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ہمارے احتجاج کے آئینی حق کو دبایا نہیں جا سکتا۔ احتجاجی ریلی پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور فائرنگ کے بعد گرفتار ہونے والے مظاہرین کی رہائی کیلئے امریکی قونصلیٹ کے قریب بحریہ کمپلیکس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا، بعد ازاں تمام گرفتار مظاہرین کی رہائی کے بعد احتجاجی مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button