پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہزارہ کے بیگناہ مزدور بھائیوں کا بہیمانہ قتل ملکی سالمیت پر حملہ ہے، وزیر زراعت گلگت بلتستان

صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے سانحہ مچھ بلوچستان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مزدور بھائیوں کا بہیمانہ قتل درندگی کی انتہا ہے۔ یہ وہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے ایک عرصے سے وطن عزیز پاکستان کی سرزمین کو بے گناہوں کے خون سے رنگین کیا ہے۔ ان دہشت گردوں کے ہاتھوں نہ ہزارہ برادری محفوظ ہے اور میں ملکی سالمیت کے ادارے۔ بلوچستان میں شیعہ ہزارہ برادری عدم تحفظ کا شکار ہے۔ سیکورٹی ادارے ان بے گناہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ اس دلخراش واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔ حالیہ واقعہ صرف ایک برادری پر حملہ نہیں بلکہ ملکی سالمیت پر حملے کی کوشش ہے۔ پاکستان کو عدم استحکام کی طرف لے جانے والی طاقتوں کو جب تک آہنی ہاتھوں سے نمٹا نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جائے گا تب تک ایسے ناخوشگوار واقعات پیش آتے رہیں گے۔ کوئٹہ اور گلگت بلتستان کی جغرافیائی صورتحال اور اہمیت کے سبب دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ رہا ہے۔ سیکورٹی اداروں کو چاہیے کہ قبل از وقت ان تمام عناصر کا گھیرا تنگ کریں جو دہشت گردانہ واقعات اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button