پاکستانی شیعہ خبریں

حضرت علیؑ جرت و بہادری میں اپنی مثال آپ تھے، مولانا عون نقوی

شیعہ نیوز:معروف عالم دین اور جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ جرت وبہادری میں اپنی مثال آپ تھے،آپ کی ولادت خانہ کعبہ اورشہادت مسجد میں ہوئی،آپ نے رسول اکرم ؐ کے ہمراہ تمام غزوات میں حصہ لیا اور فتح مند ہوئے،رسول اکرمؐ آپ سے محبت اور تمام فیصلوں میں مشاورت کرتے تھے،انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ کی اسلام کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،آپ کے صاحبزادوں حضرت امام حسنؑ اور حضرت امام حسین ؑنے اسلام کی آبیاری کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا،ہمیں ان مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چل کر زندگی گزارنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button